بلدیہ اعلیٰ سکھر کے اجلاس میں چیئرمینز اور انجینئرز آمنے سامنے،میئر ارسلان اسلام شیخ کا انجنیئرز کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی

بلدیہ اعلیٰ سکھر کے اجلاس میں مئیر سکھر کے سامنے یوسیز کے چیئرمینز اور انجینئر میں شدید جھڑپ ہوگئی ۔چیئرمینز کی ترجمانی کرتے ہوئے سمیع پیرزادہ نے کہا کہ عوامی نمائندے ہیں افسران سے پوچھنا ہمارا حق ہے۔انجینئرز نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا عملہ دن رات کام کررہا ہے حوصلہ شکنی نہ کی جائے۔مئیر سکھر نے یوسی چیئرمین کو کام مکمل کرانے کی یقین دہانی کرا دی ، انجنیئر کی ناقص کارکردگی پر برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق بلدیہ اعلٰی سکھر کا اجلاس زیر صدارت مئیر سکھر بریسٹرارسلان اسلام شیخ کے منعقد ہوا

اجلاس میں یوسی چیئرمین عبدالسمیع پیرزاد ہ نے مئیر سکھر کی توجہ علاقے کے نکاسی نظام کی خرابی اور انجنیئر کی ناقص کارکردگی پر دلاتے ہوئے بتایا کہ انجنیئر نعمان اور انکا عملے کی عدم توجہی کے باعث یوسی کے مختلف علاقوں کا نکاسی نظام انتہائی خراب ہو چکا ہے انجنیئر کے کہنے پر عملے نے نکاسی نظام کوبہتر بنانے کیلئے لگائی جانیوالی مشینری رات کی تاریکی میں ہٹوا دی جس کی وجہ سے نکاسی نظام مزید خراب ہو گیا جس پر انجنیئر نے اجلاس میں یوسی چیئرمین کے سوالات پر جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہمارا عملہ دن رات کام کررہا ہے مئیر سکھر کے پوچھنے پر انجنئیر کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکے جس پر مئیر سکھر نے انجنیئر نعمان و عملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یوسی چیئرمین عبدالسمیع پیرزادہ کی نشاندہی شکایات کو حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔بلدیہ سکھر کے اجلاس میں برسات کے متوقع تیسرے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ تجاوزات سمیت مختلف مسائل پر بحث اور حل کیلئے تجاویز دی گیئں۔اجلاس میں کونسل کے تمام ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button