ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سٹی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی کے مین انٹری گیٹ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نےفیروز پور روڈ کنال سائیڈ پر ایل ڈی اے سٹی کی انٹری کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایل ڈی اے سٹی میں "تھیم پارک”, "بزنس بے” اور "ایجوکیشن سٹی” پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ نے مجوزہ پلان بارے بریفنگ دی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے سٹی سی بلاک میں گھروں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے۔ایل ڈی اے سٹی کے سی بلاک میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔اجلاس میں چناب روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ فیصل قریشی،ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔






