سندھ کی یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ میں 140 فیصد اضافہ، 12 لاکھ کے حساب سے شیئر جاری، پنجاب میں تین لاکھ برقرار

سندھ حکومت نے یونین کونسلوں کے ماہانہ شیئر میں 140 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن کراچی کی یونین کونسلوں کو 5 لاکھ روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ روپے کا ماہانہ شیئر جاری بھی کر دیا گیا ہے۔وزیراعلٰی سندھ کے اعلان کے مطابق تمام یونین کمیٹیوں کو ماہانہ او زیڈ ٹی شیئر کے طور پر 12 لاکھ روپے منتقل جائیں گے۔ یہ 140 فیصد اضافہ ہے جس کے لئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔یوسی چیئرپرسنز کو اپنے علاقوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے قابل بنائیں گے۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے وزیراعلٰی اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ کا اس اہم اقدام پر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

یہ بات ہے کہ پنجاب میں یونین کونسلوں کے ماہانہ پی ایف سی شیئر میں دو دہائی سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اضافہ نہیں کیا ہے۔بلدیہ عظمٰی لاہور 274 یوسیز سمیت پنجاب کی 4015 یونین کونسلوں کو 3 لاکھ روپے کے حساب سے پی ایف سی ماہانہ نان ڈویلپمنٹ شیئر جاری کیا جا رہا ہے جو سندھ سے 400 فیصد کم ہے۔

جواب دیں

Back to top button