*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ابوبکر روڈ ٹاون شپ، ستوکتلہ ڈرین نرسری سٹاپ تا چاندنی چوک کا دورہ۔، جاری کاموں کا جائزہ لیا*

صوبائی دارالحکومت لاہور کو "لیوایبل سٹی” بنانے کے لئے ایل ڈی اے کے اقدامات جاری ہیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ابوبکر روڈ ٹاون شپ، ستوکتلہ ڈرین نرسری سٹاپ تا چاندنی چوک کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ برکت چوک تا الکریم چوک سڑک کی مرمت و بحالی کا کام کیا جائے گا،670 میٹر پیچ پر سیوریج ڈالا جائے گااور فٹ پاتھ کی تعمیر کی جائے گی۔پارکنگ ایریاز ڈویلپ کیا جائے گا، تجاوزات اور ٹریفک روانی میں حائل رکاوٹیں ختم کی جائیں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے ٹیموں کو فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نرسری سٹاپ پیکو روڈ تا چاندی چوک ستوکتلہ ڈرین کے اطراف کابھی تفصیلی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف، ایم ڈی واسا، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔واسا ٹیمیں ڈرین کی صفائی کریں گی، ایل ڈبلیو ایم سی صفائی یقینی بنائے گا۔ایل ڈی اے ٹیمیں ڈرین کے اطراف پیچ ورک اور مرمت و بحالی کا کام کریں گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے اور واسا ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سی اینڈ آئی کلیم یوسف، ڈائریکٹر انفورسمنٹ کاشف اعوان اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button