کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صفائی، ٹریفک روانی نکاسی آب کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس

کمشنر لاہور نے کہا کہ غیر قانونی پارکنگ و عارضی تجاوزات بعض ایریاز میں ٹریفک رکاوٹ کی دو بڑی وجوہات ہیں۔سدباب کیا جارہا ہے۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ جوائنٹ ٹیم کو ریڑھیوں کیلئے علیحدہ مختص سپاٹس کو ازسر نو چیک کیا جائے۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صفائی۔ ٹریفک روانی۔نکاسیئ آب کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔لاہور کے انتظامی محکموں نے گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کیں۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ 10ماڈل روڈز پر ایم سی ایل کا تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ہے 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا بارشی پانی سے بھرے پارکس کی طے کردہ ڈیڈلائن کیمطابق نکاسی کرے۔ تاکہ پارکس ڈینگی مچھر کی جائے نمو نہ بن سکے۔ڈی جی پی ایچ اے نے بریف کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی ڈیمانڈ کیمطابق مزید45 پارکس گہرے کردئیے۔نزدیکی ایریا میں بارشی پانی کھڑا نہیں ہوگا۔

کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری سہولیات کیلئے ردعمل دینے میں سستی کرنے والے محکموں کو جوابدہ ہونا پڑے گا ۔کمشنر لاہور زید نے ہدایت کی کہ

عمارتی ملبہ کے ڈھیر، جہاں بھی موجود ہیں محکمے کنٹرول ایریا کی بنیاد پر فوری ایکشن لیں۔لاہور ضلع اور لاہور ڈویژن کے افسران کی کارکردگی کے پی آئی ز کی بنیاد پر طے ہوگی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ شہری سہولیات فراہمی و میونسپل سروسز فراہمی میں کوتاہی پر افسران زیروٹالرنس رکھیں اور ایل ڈی اے .ایم سی ایل.ضلعی انتظامیہ عمارتی ملبہ کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کریں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے اجلاس میں بریف کیا کہ بند روڈ کوریڈور کے دونوں اطراف میں صفائی کنٹینرز رکھ دئے گئے ہیں اور صفائی آپریشن بھی جاری ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جامع ترین انٹروینشنز کی واضح ہدایات کیمطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔۔سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری ۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین۔ ایم ڈی واسا غفران احمد۔ ڈی جی پی ایچ اے طاہروٹو ۔ اے ڈی سی جی محمد شجعین وسترو۔چیف انجینیر اسرار سعید اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button