ہنر مند یوتھ، معیشت مضبوط،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

ہنر مند یوتھ، معیشت مضبوط،پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب اسکلز ڈویلپمنٹ فنڈ سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا،جس میں نوجوانوں کوقابل قدر ہنر مند افرادی قوت بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب سکلز ڈیولپمنٹ فنڈ کے روڈ میپ پر بریفنگ دی گئی- نوجوانوں کو سکلز ڈویلپمنٹ فنڈکے ذریعے آئی ٹی سکلز اور آن جاب ٹریننگ دی جائے گی – انٹرن شپ اور آئی ٹی سکلز کے لئے نوجوانوں کے کورسز میں داخلہ کا پراسیس میرٹ بیسڈ ہوگا – پنجاب میں چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام آغاز کر دیا گیا ہے – وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مالی طور پر خودمختاری کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ ہنر مند نوجوان ملک کا قابل قدر سرمایہ ہیں۔ عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کے لئے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور نئے دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت دی جائیگی۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے سکل ڈیولپمنٹ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال، سی ای او پی ایس ڈی ایف احمد حلیم خان اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے- وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کوہ سلیمان کے علاقے رود کوہی اور فلڈ کے خطرے کے پیش نظر ڈیرہ غازی خان انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بارش کے پانی کی جلد ازجلد نکاسی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور گلی محلوں سے بھی بارش کے پانی کی نکاسی کے انتظامات کا حکم دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ لاہور سمیت دیگر شہروں کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے انتظامات کئے جائیں -سڑکوں اور گلیوں میں بارش کا پانی زیادہ دیر نظر نہیں آنا چاہیے، تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں -ضلعی انتظامیہ،پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ہنگامی صورتحال کے لئے تیار رہیں -بارش کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے وارڈن موجود رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button