وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دورہ چین مکمل کرلیااور وطن واپسی کے لئے روانگی پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا۔سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ہمراہ تھے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی۔شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ چائنہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطح وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ماحول دوست ٹرانسپورٹ، زراعت، ہیلتھ سمیت دیگر شعبوں میں چینی کمپنیوں سے ایم او یو پر دستخط ہوئے۔
Read Next
2 دن ago
حکومت پنجاب نے 69 افسروں کی پروموشن کا فیصلہ کردیا
2 دن ago
مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش
3 دن ago
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
3 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاطویل ترین80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل21 واں اجلاس،اہم فیصلے
4 دن ago
مریم نواز شریف کا پنجاب میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف، ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم
5 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا چین میں صوبائی شہر گوانگ ژو کا دورہ کیا، گوانگ ژو وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازکا دورہ چین،پانچواں روز بھی بھرپور مصروفیت،ہواوے کے تعاون سے لاہور کو پہلا جدید ترین سمارٹ سٹی بنانے کا فیصلہ
1 ہفتہ ago