بلدیہ عظمٰی کراچی نے شہریوں کو گھر بیٹھے میڈیکل ٹیسٹ کی سہولت فراہم کردی

بلدیہ عظمٰی کراچی نے شہریوں کو گھر بیٹھے میڈیکل ٹیسٹ بک کروانے سہولت فراہم کردی۔کے ایم سی لیبز کی ویب سائٹ کے ذریعے شہری اپنے میڈیکل ٹیسٹ کی گھر بیٹھے سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔کے ایم سی کی میڈیکل ٹیمیں گھروں میں جا کر ٹیسٹ کریں گی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ اب آپ KMC لیبز کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے میڈیکل ٹیسٹ بک کروا سکتے ہیں! اپنے ٹیسٹ گھر پر کروانے کی سہولت سے لطف اٹھائیں۔ پی پی پی کے وژن کے مطابق، کے ایم سی معیاری صحت کی دیکھ بھال کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی اور سستی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button