وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی نوید اشرف کے ہمراہ سول ہسپتال ڈسکہ کیلئے 6 ڈائیلیسز مشینوں کا افتتاح

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق ، ڈپٹی کمشنر اور رکن صوبائی اسمبلی نوید اشرف کا سول ہسپتال ڈسکہ کیلئے 6 ڈائیلیسز مشینوں کا افتتاح،

سول ہسپتال میں اب 12 مشینوں کے ساتھ ڈائیلسز یونٹس کام کرے گا، نئی ڈائیلسز مشینیں صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق اور ایم پی اے نوید اشرف نے ذاتی گرہ سے خرید کر ہسپتال کو عطیہ کیں۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات ان کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں، موبائل ہسپتال اور کلینک آن ویل جیسے پراجیکٹ کی کامیابی سے لانچنگ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت کو ری ریمپ کرنے کے میگا پراجیکٹ پر کام جاری ہے ان کو نا صرف ری ویمپ کیا جائے گا بلکہ یہاں پر طبی سہولیات راؤنڈ دی کلاک ڈی جائیں اس کے علاؤہ ادویات اور طبی ٹیسٹ بھی کروائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں موجود ٹراما سنٹر کے منصوبے دیگر طبی شعبہ جات کیلئے استعمال کرنے کیلئے حکومت پنجاب سے درخواست کی جائے گی اور جلد ہی اس کی تکمیل کا منصوبہ بنالیا جائے گا۔ تقریب سے ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین ، چودھری نوید اشرف اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بھی خطاب کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم کے علاؤہ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button