ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس، فروری پلان زیر غور،اہم ایونٹس کی تیاریاں

فروری پلان کے حوالے سے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت اجلاس ہوا. اجلاس میں سی او ایم سی ایل شاہد عباس کاٹھیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مدثر نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر جعفر حسین نے شرکت کی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شجاعین وسطرو سمیت تمام اسسٹنٹ کمشنرز بھی اجلاس میں موجود تھے. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر جعفر حسین نے فروری 2025 کے ایونٹس پر بریفنگ دی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سہ ملکی کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا اور رواں برس کی دوسری پولیو مہم چلائی جائے گی. ڈی سی لاہور نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک سے قبل تمام تیاریاں مکمل کی جائیں. انہوں نے کہا کہ سہ فریقی کرکٹ سیریز کے شاندار انتظامات کیے جائیں. پولیو مہم کی کامیابی کو یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہدایت کی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام و پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پر کام تیز کیا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر بھر میں صفائی مہم، انسداد تجاوزات مہم میں تیزی لائی جائے گی. انہوں نے کہا کہ ماڈل ریڑھیوں، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر کو بینرز، فلیکسز اور اسٹریمرز سے پاک کیا جائے گا.

جواب دیں

Back to top button