مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن،شہر بھر کے 45 بڑے اور 200 سے زائد چھوٹے گرجا گھروں پر صفائی ٹیمیں متحرک ہیں، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب کے تحت لاہور میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس پرایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کرسمس کی مناسبت سے شہر بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔

اس سلسلے میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی ہدایت پر شہر کے 45 بڑے اور 200 سے زائد چھوٹے گرجا گھروں پرایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں تعینات ہیں۔ مسیحی کالونیوں میں زیرو ویسٹ آپریشن کیا جا رہا ہے۔ یوحنا آباد اور دیگر بازاروں میں صفائی انتظامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔ آپریشن ٹیمیں 24 اور 25 دسمبر کو مسیحی کالونیوں میں کنٹینرز کلیئرنس،مینوئل سویپنگ اور چونے کا چھڑکاؤ یقینی بنائیں گی جبکہ اہم شاہراہوں پر مکینیکل سویپنگ اور واشنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔مزید برآں مکہ کالونی، الٰہی بخش روڈ اور ماڈل بازار چائنہ سکیم میں صفائی ورکرز تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ڈان باسکو، کیتھڈرل چرچ، سینٹ اینتھونی چرچ سمیت 45 بڑے گرجا گھروں کی صفائی دھلائی مکمل کر لی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد بطور ورکرز اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ہمارے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔شہریوں سے بھی درخواست ہے کہ کرسمس کے موقع پرا یل ڈبلیو ایم سی ٹیموں سے تعاون کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button