اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کیلئے 90کروڑ روپے سے زائد فنڈز کی منظوری، تاج پورہ لاہور میں سیم سے متاثرہ علاقے پر خرچ کئے جائیں گے

پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 55ویں اجلاس میں اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر کی ترقیاتی سکیم کے لیے مجموعی طور پر 90کروڑ 37لاکھ 25ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جس سکیم کی منظوری دی گئی اس میں تاج پورہ بی بلاک لاہور میں بارشی پانی کے انتظام اور سیم و تھور سے متاثرہ علاقے کیلئے 90کروڑ 37لاکھ 25ہزار روپے شامل ہیں۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر آصف طفیل سمیت چیف اکانومسٹ محمد مسعود انور، متعلقہ سیکرٹریز، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button