*مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی۔خوشحالی میں نہایت اہم کردار ہے۔کمشنر لاہورزید بن مقصود*

کمشنر لاہور ڈویژن آفس میں کرسمس کے حوالے سے مسیحی ملازمین کے اعزاز میں کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کرسچیئن کمیونٹی و مائنارٹی کمیونٹی سے ہندو، سکھ نمائندگان اور کمشنر آفس کے افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے مائنارٹی کمیونٹی و مسیحی ملازمین کے ہمراہ کیک کاٹا، مبارکباد دی اور مسیحی ملازمین کو کرسمس عیدی و مٹھائی بھی دی۔ کمشنر لاہور نے کمشنر آفس کی جانب سے تمام مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرسمس کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں، مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی، خوشحالی میں نہایت اہم کردار ہے۔ کرسمس تقریب میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی، اے سی آر علیم احمد، صدر مائنارٹی کمیونٹی ایمانوئیل گلزار اور دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button