ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اجلاس، میئر حیدر آباد اور سکھر کی شرکت،سستی بستی پروگرام کی منظوری

میئر حیدرآباد کاشف علی شورو نے وزیر اعلٰی سندھ کے مشیر برائے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی، اسپیشل ڈویلپمنٹ اور سوشل ہاوسنگ و چیئرمین گورننگ باڈی سید نجمی عالم کی زیر صدارت اولڈ KDAبلڈنگ سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں منعقد ہونے والے ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی(سابقہ کچی آبادی) کے گورننگ باڈی کے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں ہیومن سیٹلمنٹ اتھارٹی گورننگ باڈی کے گذشتہ اجلاس جولائی 2023کے منٹس کی کنفرمیشن، مالی سال 2024-25کے بجٹ کی منظوری، چیف انجینئرنگ آفس،ڈیمولیشن اسکواڈاور سستی بستی پروجیکٹ کی اسامیوں کی S.N.Eکی منظوری، ریٹائرڈ ملازمین کی طبی سہولیات میں اصلاحات، ڈیمولیشن اسکواڈ کے قیام کی اور ،سستی بستی پروجیکٹ کے قیام کی منظوریوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،

اجلاس میں اتھارٹی کی گورننگ بوڈی کے چیئرمین نجمی عالم ، میئر حیدرآباد کاشف شورو، میئر سکھر بیریسٹر ارسلان شیخ کے علاؤہ گورننگ باڈی کے دیگر اراکین بھی شریک تھے

جواب دیں

Back to top button