ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر راجہ زاہد محمود خان کالوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ضلع مظفر آباد کے دفاتر کا دورہ

ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد جموں و کشمیر راجہ زاہد محمود خان نے لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ضلع مظفر آباد کے دفاتر کا دورہ کیا۔ ضلعی دفاتر میں ملازمین اور آفیسران کی حاضری اور بائیو میٹرک سسٹم کی پڑتال کی اور منصوبہ جات کی پراگریس کا بھی جائزہ لیا۔

آئندہ ہفتہ ضلع مظفر آباد کے منصوبہ جات کی پراگریس کے جائزہ کیلئے تیاری کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے وزیراعظم کے ویژن اور حکومتی پالیسی کی روشنی میں قانون میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق سکیموں کی تیاری، چھان بین، مانیٹرنگ اور عملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔نئے منصوبہ جات کی نشاندہی، منظوری اور عملدرآمد کے حوالے سے بھی ضابطہ کے مطابق کارروائی اور حکومتی پالیسی کے مطابق آن ڈیوٹی ملازمین کی دفاتر میں واپس حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button