ڈپٹی میئر بلدیہ عظمٰی کراچی سلمان عبداللہ مراد کا ڈملوٹی کا دورہ

میئر کراچی اور واٹر کارپوریشن کے چیئرمین کی ہدایت پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی کوششوں سے ڈملوٹی پمپ پر لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی ہے۔اس پمپ پر روزانہ 13گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جاتی تھی،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے مزید بتایا کہ ڈملوٹی پمپ سے ملیر، ماڈل ٹاؤن، میمن گوٹھ اور ملیر کینٹ کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔اس پمپ سے روزانہ ملیر اور مختلف علاقوں کو 31ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ملیر، ماڈل کالونی، میمن گوٹھ اور ملحقہ علاقوں کے عوام نے اس کوشش پر میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا شکریہ ادا کیا ہے

جواب دیں

Back to top button