ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل سید موسیٰ رضا کا تجاوزات مافیا کو الٹی میٹم

ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیرصدارت رات گئے بلدیہ عظمیٰ ریگولیشن ونگ کا اہم اجلاس ہوا. اجلاس میں چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ علی عباس بخاری اور تمام زونل افسران نے شرکت کی. اس موقع پر ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں عارضی تجاوزات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور تمام زونز میں شفٹوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ افسران تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہونے کو یقینی بنائیں اور انسداد تجاوزات کے حوالے سے عوام اور میڈیا کا تعاون بھی درکار ہوگا اور شہر کی عمومی خوبصورتی کو بحال کرنے کے لئے عارضی تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن سے ٹریفک مسائل میں بھی خاطر خواہ کمی واقع ہوگی۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ افسران کام کو اولین ترجیح رکھیں اور کام نہ کرنے والے افسر کی بلدیہ عظمیٰ ٹیم میں ضرورت نہیں۔ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ بننے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button