ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے اٹاری سروبہ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم، چیف آفیسر ایم سی ایل سید علی عباس بخاری،

ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایک خالی پلاٹ میں گندگی کے ڈھیر فی الفور اٹھوانے کا حکم دیا اور کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی افسران ازخود روزانہ کی بنیاد پر ورکرز کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھیں. انہوں نے کہا کہ خالی پلاٹس اور ڈمپنگ سائٹس پر کوڑے کے ڈھیر نہ رہنے دئیے جائیں اور صبح معمولاتِ زندگی شروع ہونے قبل صفائی ستھرائی انتظامات کو مکمل کر لیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر بھر کے تمام نالوں کی صفائی کا آپریشن بھی مکمل کیا جائے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری بھی ویسٹ ورکرز سے تعاون کریں اور گندگی کو نہ پھیلائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے.






