ایک خط وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات کے نام،
ہے حق ہمارا ٹریژری
شاہ لطیف لوکل گورنمینٹ ایمپلائیز یونین سندہ کی لانگ مارچ مین صرف ایک ہی تو جائز ڈیمانڈ ہے حکومت سندھ سے،
جیسے ہماری ڈیپارٹمنٹ لوکل گورنمنٹ کا سیکرٹری، سپیشل سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، تمام سیکشن آفسران اور ان کا اسٹاف تنخواہین ٹریژری سے لیتے ہیں، ہماری تنخواہ بھی اسی طرح ٹریژری کی جائے۔جیسے پوری سندھ میں مقیم ریجنل ڈائریکٹر لوکل گورنمینٹ اور ان کا اسٹاف تنخواھین ٹریژری سے لیتے ہیں اسی طرح گلیوں اور سڑکوں کو صاف کرنے والے بلدیاتی ملازمین کی تنخواہین ٹریژری کے ذریعے دی جائیں۔جیسے سندہ صوبے کے ہر ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ان کے ملازمین تنخواہیں ٹریژری سے لیتے ہیں اسی طرح ہم بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں بھی ٹریژری کرکے انصاف مہیا کیا جائے۔
بس یہی شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ یونین سندھ کے صدر ملازمین کے محسن حافظ مشتاق احمد کوریجو اور نوجوان لیڈر سیکریٹری جنرل عبدالہادی مرکیانی، ڈسٹرکٹ کائونسل یونین صدر محمد بخش سومرو، امتیاز علی عباسی، ممتاز علی پتافی، ندیم علی شیخ اور قمبر بلدیاتی ملازمین کے صدر عبدالحفیظ بگھیو اور تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی ڈیمانڈ ہے کہ ہماری تنخواہیں اور پنشن ٹریژری کی جائین۔
ہم بلدیاتی ملازمین کو انصاف مہیا کیا جائے۔
منجانب۔ شاہ لطیف لوکل گورنمنٹ یونین سندھ