سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا داؤد خان کاتحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جمرود کا دورہ،بریفنگ شجرکاری

سیکرٹری بلدیات خیبرپختونخوا داؤد خان نے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے ہمراہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن جمرود کا دورہ کیا۔ جنید خان، ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر، کیپٹن (ر) ثناء اللہ سیکرٹری لوکل کونسل بورڈوحید الرحمان ایڈیشنل سیکرٹری، احسان محسود، اور اسسٹنٹ کمشنر جمرود، عامر زیب بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تحصیل میونسپل آفیسر سید نور اللہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران سیکرٹری کو وزیراعلیٰ کے ایجنڈے کے کاموں کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی سیکرٹری بلدیات نے کئے گئے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا، چہرے کی شناخت کے نظام کا معائنہ کیا، اور صفائی کی گاڑیوں کا جائزہ لیا ۔ تعمیری تجاویز بھی پیش کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button