محکمہ بلدیات نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں تحصیل سطح پر کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

محکمہ بلدیات پنجاب نے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں تحصیل سطح پر کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔آؤٹ سورسنگ کے پہلے مرحلہ میں کمیٹیوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔یہ کمیٹیاں ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی کے لئے زیر ویسٹ کو یقینی بنائیں گی۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے کوآرڈینیشن اینڈ ایمپلیمنٹیشن کمیٹیوں کے تحصیل سطح پر سربراہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا۔متعلقہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا تحصیل آفیسر سیکرٹری جبکہ ممبران میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ، تحصیل سطح کے بلدیاتی ادارے کا چیف آفیسر اور کنٹریکٹر کا تحصیل مینجر شامل ہے۔اس نوٹیفکیشن کا اطلاق آؤٹ سورس کی گئی تحصیلوں میں ہوگا۔یونین کونسلز، وارڈز اور دیہاتوں میں بھی کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔رابطہ و عمل درآمد کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button