صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق کا اربن یونین کونسل جامکے چیمہ کو میونسپل کمیٹی بنانے کا اعلان، نئے بلدیاتی نظام میں جامکے چیمہ میونسپل کمیٹی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے 4 کروڑ روپے کی لاگت سے آر ایچ سی جامکے چیمہ کارپٹ روڈ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
سابق ایم پی اے چودھری جمیل اشرف، حاجی امجد اعوان نمبردار ، چاند بھٹی، محمد سلیم بھنگو، طارق نواز بٹ، شیخ غلام جیلانی، حاجی مرزا فرحان حسین، مرزا رحمت اللہ ، چودھری احسن احسان، رؤف ڈار، حاجی حبیب اللہ مہر، مورس مسیح ، بوٹا بھٹی ، میاں فیصل محمود اور شاہد بٹ بھی کے علاؤہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے روڈ کے افتتاح کے بعد بھانو پنڈی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے وفاق اور صوبے میں حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، سخت معاشی و اقتصادی چیلنجز کے باو جود ترقی کا پہیہ چل رہا ہے اور معاشی اہداف کے حصول کیلئے مسلم لیگ ن کی قیادت پر عزم ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا نظام وضع کیا گیا ہے۔ ہر دیہی یونین کونسل میں کم از کم 10 سینٹری ورکرز اور 3 لوڈر رکشہ جات کے ساتھ سالڈ ویسٹ کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن شروع کردی گئی ہے اور ایک ماہ کے اندر سالڈ ویسٹ کا سارا نظام آؤٹ سورس کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیہاتوں سے بلک ویسٹ کی لفٹنگ زور شور سے جاری ہے اور عنقریب چھپڑوں کہ صفائی کیلئے کرینز اور ایکسیویٹرز ڈسٹرکٹ کو دیئے جائیں گے۔ انہوں نے الیکشن میں اپنے حلقہ انتخاب پی پی 51 کے عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہیں جس عملی مظاہرہ جامکے چیمہ کی 2 اہم روڈ کی تعمیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت کے دوران ڈسکہ تحصیل میں حلقہ کی تخصیص کے بغیر ترقیاتی کام کا جال بچایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ان پانچ سالوں میں اتنے ترقی کام کروائیں گے جس کی ماضی میں مثال نہیں مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہمارا مقابلہ عوام کی خدمت اور سہولیات کی فراہمی سے کریں ناکہ تقسیم اور سازشوں کی سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے نامزد امیدوار وں کی انتخابات میں مخالفت جماعت کے ساتھ غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 40 سالوں سے اسمبلی کے ممبران نے جامکے چیمہ اور ڈسکہ کیلئے کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے درینہ مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر نہیں رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلم لیگ ن کو اقتدار ملا ملک نے ترقی کی منازل طے کی۔ 2018 میں مسلم لیگ ن کے الیکشن پر شب خون مار کر اقتدار ایک ایسی جماعت کے سپرد کردیا جس نے ناصرف سی پیک جیسے منصوبوں کو رول بیک کردیا بلکہ ملک میں سیاسی انتشار پیدا کیا اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام جان چکے ہیں ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت مسلم لیگ ن ہے جس نے ہمیشہ وطن عزیز نظریاتی اور جغرافیائی طور پر مضبوط بنانے کیلئے اپنے سیاسی مفادات کو بالا طاق رکھتے ہوئے اس کی بھاری قیمت بھی چکائی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کو عوامی مسائل کا مکمل ادارک ہے اور ان کے حل کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف ، اپنی چھت اپنا گھر، مریم کی دستک اور مفت ادویات کی فراہمی کے منصوبے اپنی مثال آپ ہیں اور مختصر عرصے میں اتنے سارے ترقیاتی منصوبوں شروع کرنے کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری جمیل اشرف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدمت اور سہولیات کہ سیاست میں ہم صرف حکومتی وسائل پر انحصار نہیں کررہے اپنے مخلص ساتھیوں کے تعاون سے سال ہسپتال ڈسکہ میں 6 ڈائیلسز مشینیں بمعہ ڈائلیسسز چارجز کے فری سروس فراہم کی جارہی ہے اور ضرورت پڑنے میں ان میں مزید اضافہ کریں گے اور اس امر کو یقینی بنائیں گے ڈسکہ کوئی فرد ڈائیلیسز کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جامکے چیمہ کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دینے کے اعلان پر پر اپنے بھائی ذیشان رفیق کا مشکور ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جامکے چیمہ میں بچیوں کا ڈگری کالج، سڑکوں کی تعمیر جیسے پراجیکٹ ہماری کارکردگی کی غمازی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جامکے چیمہ اور ملحقہ دیہات کی گلیاں تعمیر کی جائیں گی۔ لیکن یہ صرف صوبائی کی ذمہ داری نہیں جو لوگ مرکز میں نمائندگی کررہے ہیں وہ بھی جامکے میں ترقیاتی کاموں کروائیں اور کچھ نہیں تو سیوریج کی اسکیم ہی رکھواں دیں۔ انہوں نے کہا کہ جامکے چیمہ کی عوام نے ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے اور کسی کے مکرو فریب میں نہیں آئے۔تقریب سے نمبردار امجد اعوان نے بھی خطاب کیا اور علاقہ کیلئے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے۔ صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف اور جمیل اشرف کا شکریہ ادا کیا