وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق سے کیمپ آفس ڈسکہ میں معزز شہریوں، صحافیوں اور انجمن تاجران ڈسکہ کے نمائندوں نے ملاقات کی۔اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات نے نیوز کانفرنس سے خطاب بھی کیا

اور صحافیوں کی جانب سے سوالوں کے جواب دیئے۔ڈسکہ کے صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کے سانحہ سوات کے متاثرہ ورثاء میں امدادی چیکس دینے کے عمل کو سراہا اور صوبائی وزیر بلدیات کی خصوصی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا ۔ڈسکہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔مون سون بارشوں کے سیزن پر ڈسکہ میں نکاسی آب کے بہترین انتظامات پر صوبائی وزیر بلدیات، انتظامیہ اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

چیف آفیسر بلدیہ ڈسکہ الفت شہزاد،ڈاکٹر رومان عاشر میاں، عظیم بٹ صدر پی پی 51، محمد افضل منشاء سٹی صدر ڈسکہ، میاں ندیم مغل سابقہ وائس چیئرمین بلدیہ ڈسکہ، سابقہ کونسلر اشفاق احمد انصاری، مرزا یاسر سابقہ کونسلر، چوہدری عرفان ساہی ایڈووکیٹ اور حاجی اقبال بٹ ضلعی جنرل سیکرٹری یوتھ میڈیا ٹیم سمیت پارٹی کے دیگر رہنما، معززین بھی موجود تھے






