وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف صوبہ میں مزدوروں کی ویلفیئر کیلئے سرگرم ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جائزہ اجلاس میں مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے صوبائی وزیرمحنت فیصل ایوب کھوکھرسے جامع پلان طلب کرلیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں کم از کم اجرت کا نفاذ یقینی بنانے کا حکم دیا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے حکام کو ہدایت کی کہ پنجاب بھر میں ورکروں کو کم از کم 37ہزارروپے ماہانہ ادائیگی کی جائے -وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کیلئے پلان بھی طلب کر لیا اور صوبہ بھر میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا حکم دیاہے-لاہوراورپنڈی اسلام آباد میں پری سکینگ کیلئے مریم نوازشریف ویلنس سینٹر بنیں گے- مریم نوازویلنس سینٹر میں مریضوں کو سکریننگ کے بعد بڑے ہسپتال میں ریفرکیا جائے گا- لاہورڈیفنس روڈ پر 200بیڈ کا رحمت اللعالمین کارڈیالوجی سینٹر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیاہے،رحیم یار خان میں 50بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی اصولی منظوری دی گئی- وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبرلاز میں ترامیم کی ہدایت کی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ محنت کش اللہ کے دوست ہیں،اللہ کے دوستوں کو ناراض نہیں کرسکتے۔پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔مزدور کی اجرت،علاج معالجہ،بہترروزگار اوراپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو۔مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلی تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کررہے ہیں۔
Read Next
22 گھنٹے ago
پنجاب میں پہلی مرتبہ پولیس فیلڈ فورس کیلئے باڈی ورن کیمرے آگئے،ٹریننگ مکمل
2 دن ago
حکومت پنجاب نے پی ایم ایس کے گریڈ 18 میں ترقی پانے والے افسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،مزید ایڈجسٹمنٹ ہوگی
2 دن ago
Punjab skills development and entrepreneurship Authority Act 2026
4 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
5 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
Related Articles
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
7 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
1 ہفتہ ago



