وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سعید غنی کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس پیپلز سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری و وزیر اعلٰی سندھ کے معاون خصوصی سید وقار مہدی، کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر جاوید ناگوری، سنئیر نائب صدر راجہ رزاق، مرزا مقبول، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کراچی کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی، تمام اضلاع کے صدور و جنرل سیکرٹریز، تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے سلسلے میں گڑھی خدا بخش لاڑکانہ میں ہونے والے مرکزی تقریب میں شرکت اور تقریب کی تیاریوں سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔4 اپریل کو بانی و قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی۔ سعید غنی نے کہا کہ برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار کے باہر گرائونڈ میں منعقد ہوگی، جس سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین و صدر پاکستان آصف علی زرداری و دیگر پارٹی اعلٰی قیادت خطاب کریں گے۔کراچی کے تمام اضلاع سے قافلے 2 اور 3 اپریل سے گڑھی خدا بخش کے لئے روانہ ہونا شروع ہوجائیں گے۔سید وقار مہدی نے کہا کہ اس سال شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری اہم اعلان کریں گے۔ اس سال پورے سندھ سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اور اپنے قائد کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ جاوید ناگوری نے کہا کہ کراچی کے تمام اضلاع سے پیپلز پارٹی کے عہدیداران، منتخب نمائندے، پارٹی کارکنان و ہمدرد ہزاروں کی تعداد میں برسی میں شرکت کریں گے۔ کراچی ڈویژن کے تحت استقبالیہ کمیٹی و دیگر کمیٹیاں بنائی گئی ہیں، جو تمام معاملات کو مانیٹر کریں گی۔
Read Next
2 دن ago
*سندھ اسمبلی میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کثرتِ رائے سے منظور*
2 دن ago
*ضبط شدہ گندم فلور ملز کو جاری کرنا شروع کردی جائے،صارفین کو سستا آٹا فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ سندھ*
6 دن ago
*سندھ کے 5 ہونہار طلبہ نے آکسفورڈ یونیورسٹی کےلیے بھٹو اسکالرشپس جیت لیں*
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات؛وفاق اور صوبوں کے درمیان رابطہ کاری بڑھانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
کراچی کا مستقبل ہماری مشترکہ کوششوں اور یکجہتی پر منحصر ہے،سید مراد علی شاہ
Related Articles
صوبے کی تقسیم اور نئے صوبوں کے قیام کی کوششیں متفقہ طور پر مسترد،سندھ اسمبلی میں اہم قرارداد منظور
2 ہفتے ago
مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس،کچے کی زمین کے سروے کےلئے 70 کروڑ 50 لاکھ روپے کی منظوری
2 ہفتے ago


