بلدیہ عظمٰی کراچی، میئر مرتضٰی وہاب نے12,000 سٹریٹ لائٹس 246 منتخب نمائندوں میں مساوی طور پر تقسیم کر دیں

بلدیہ عظمٰی کراچی کے ترجمان کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی دور اندیش قیادت میں کراچی نے جامع ترقی کی جانب ایک یادگار قدم اٹھایا ہے۔ سٹی کونسل ہال میں ایک تاریخی تقریب میں 12,000 سٹریٹ لائٹس 246 منتخب نمائندوں بشمول تمام اپوزیشن ارکان میں مساوی طور پر تقسیم کی گئیں جو کہ انصاف اور حقیقی سیاست کی علامت ہیں۔

یہ اقدام صرف روشنیوں سے بڑھ کر ہے – یہ امید کی کرن ہے، جو کراچی کے حقیقی ترقی کے سفر کی صبح کا نشان ہے۔ اس بات کو یقینی بنا کر کہ کسی بھی کمیونٹی کو اندھیرے اور اکیلا میں نہ چھوڑا جائے بلا شک اسکا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ، میئر مرتضیٰ وہاب نے ثابت کیا ہے ک حقیقی قیادت کا مطلب تعصب یا امتیاز کے بغیر سب کی خدمت کرنا ہے۔تقریب میں میئر کراچی کے ساتھ ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور دیگر ارکان نے لائٹس تقسیم کیں۔

جواب دیں

Back to top button