*ہائی پاور سلیکشن بورڈ اجلاس 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی*

ہائی پاور سلیکشن بورڈ اجلاس 11 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دے دی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹریٹ گروپ، آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس، اکانومسٹ، اطلاعات، پوسٹل اور ریلوے گروپ کے افسران کو ترقیاں دی گئی ہیں۔ان افسران میں سیکرٹریٹ گروپ سے عائشہ حمیرا چودھری، ظہور احمد، ڈاکٹر نواز احمد، حماد شمیمی اور محمد اسلم غوری شامل ہیں۔آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس گروپ سے شہزاد حسن اور سید محمد عمار نقوی شامل ہیں۔اکنامنسٹ گروپ سے ڈاکٹر امتیاز احمد کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے۔انفارمیشن گروپ سے عنبرین جان شامل ہے۔پوسٹل گروپ سے سمیع اللہ خان اورریلوے گروپ سے سید مظہر علی شاہ شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button