ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہربنس پورہ تا بیدیاں روڈ کے دونوں اطراف اور رنگ روڈ سروس روڈ ڈیڑھ پنڈ میں صفائی اقدامات کا جائزہ لیا. ایل ڈبلیو ایم سی حکام کی جانب سے صفائی انتظامات کی بہتری کے لئے بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ صفائی ستھرائی کے لئے ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور جن پوائنٹس کی نشاندہی ہوئی ان کو بھی فی الفور کلئیر کیا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر بھر میں خالی پلاٹس، گلی، محلوں میں صفائی بہتر بنانے کے لئے خصوصی توجہ دی جائے. صبح معمولاتِ زندگی شروع ہونے سے قبل صفائی اقدامات کو یقینی بنایا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ڈی ایچ اے فیز 8 کے اطراف کابھی جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام سروس روڈ پر بہتری کے لئے بطورِ ٹیم ورک ذمہ داری نبھائیں اور جھگیاں ٹبہ چاچو والی اسٹاپ پر جھگیوں کی موجودگی پر متعلقہ حکام کو فوری ایکشن کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے میونسپل آفیسر ریگولیشن کو جھگیوں کے انخلاء کی ہدایت کی.
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ خانہ بدوشوں سمیت تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی عزت و تکریم اولین ترجیح ہونی چاہئے. شہری آبادی سے جھگیوں کے انخلاء سے شہر کا تاریخی حسن نمایاں ہو گا، ڈی سی لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن لاہور کی خوبصورتی کو اجاگر کرنے کے لئے کاوشیں جاری ہیں