کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود نے آر۔پی۔او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ ضلع شیخوپورہ اور ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت ضلع شیخوپورہ و ضلع ننکانہ صاحب میں محرم انتظامات کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کے اجلاس منعقد ہوئے۔ اجلاس میں ڈی سی شیخوپورہ، ڈی سی ننکانہ صاحب اور ڈی پی او ز شیخوپورہ و ننکانہ صاحب نے محرم انتظامات بارے بریفنگ دی۔

کمشنر لاہور ڈویژن نے اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محرم روٹس پر پیچ ورک، لائٹنگ و نکاسیئ آب انتظامات کو یقینی بنایا جائے، محرم روٹس کی مکمل کلیرنس کیلئے تمام محکموں کی مشترکہ ٹیمیں ہدایات کے مطابق عملدرآمد سو فیصد یقینی بنائیں، انہوں نے کہا کہ تمام کیٹیگریز کی مجالس و جلوس روٹس کو ری وزٹ کرکے حتمی لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، حکومتی ہدایات اور ایس اوپی ز کیمطابق تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا۔بعد ازاں کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور آر پی او نے سکیورٹی و میونسپل انتظامات و پلاننگ جائزہ کے حوالے سے ضلع شیخوپورہ و ضلع ننکانہ صاحب کے محرم روٹس، مرکزی امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی۔کمشنر لاہور ڈویژن اور آر پی او شیخوپورہ رینج کا ننکانہ صاحب میں تمام علماء و آئمہ بین المزاہب کمیونیٹیز کے ساتھ اجلاس جبکہ شیخوپورہ میں ضلعی امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ علماء و آئمہ عظام نے بین المسالک ہم آہنگی کے تسلسل کا اعادہ کیا اور انتظامیہ سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔کمشنر لاہور ڈویژن نے کہا ہے کہ علما و آئمہ امن و یکجہتی کیلئے ہمیشہ سب سے آگے رہے ہیں، یک جہتی، برداشت، رواداری اور محبت کے بل بوتے پر امن و ہم آہنگی کو قائم رکھیں، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی محرم الحرام کیلئے بہترین انتظامات کو سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایات واضح ہیں، ڈی سی اور ڈی پی او تمام سٹیک ہولڈرز، علماء اور آئمہ عظام کے ساتھ خود رابط میں رہیں۔






