ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کردہ مختلف کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے قوانین کے مطابق کیسز کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔

اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانر ون اسدالزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے متعلقہ کیسز بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں پٹرول پمپ، تعلیمی ادارے، دفاتر، و لینڈ یوز کے دیگر کیسز کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی میں منظور شدہ تمام کیسز کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ منظور شدہ کیسز میں پارکنگ قوانین کی انفورسمنٹ یقینی بنائی جائے۔ منظور شدہ کیسز سے فیسوں کی بروقت ریکوری یقینی بنائی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے مالی سال کے آخری ایام میں ریونیو ریکوری کی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ ٹاؤن پلاننگ افسران فیلڈ میں متحرک نظر آئیں، ریونیو ریکوری یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر لا اور ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے تمام ڈائریکٹرز، ضلعی انتظامیہ، ٹیپا اور واسا کے افسران نے کی شرکت کی۔






