*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز کو ہیروز قرار دیا، چیک تقسیم*

وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے ٹاؤن ہال لاہور میں سی او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے ہمراہ ورکرز میں چیکس تقسیم کیے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ورکرز کو ہیروز قرار دیا،صفائی ورکرز میں دس دس ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ورکرز سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سال آپ لوگوں نے محنت کے ساتھ اپنا گزشتہ سال کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور تمام وزراء عید کے تینوں ایام آپکی کارکردگی مانیٹر کر رہے تھے، یہ دس ہزار فی ورکر انعام وزیر اعلیٰ پنجاب نے آپکی محنت اور لگن کا دیا ہے، ہر محکمے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے مشینری اور فنڈز فراہم کر رہے ہیں، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللہ یہ مالی سال عوامی ترقیاتی منصوبوں کی برق رفتاری سے تکمیل کا ہوگا،مریم نواز بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کرنے کیلئے لاکھوں افراد کو بلاسود قرض دے رہی ہیں، آپکے حالات کی بہتری اور آسانی کیلئے حکومت پنجاب اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

جواب دیں

Back to top button