سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ ایل ڈی اے کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے راوی برج، ٹولنٹن مارکیٹ، گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ دی۔سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کا تفصیلی جائزہ لیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ٹولنٹن مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر سلاٹر ہاؤس کی مجوزہ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹولنٹن مارکیٹ کی بیک سائیڈ پر سلاٹر ہاؤس بنایا جائے گا۔

مجوزہ سلاٹر ہاؤس میں یومیہ ایک لاکھ سے زائد مرغیوں کی سلاٹرنگ کی گنجائش ہو گی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نور الامین مینگل نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ڈی جی واسا پنجاب، ایم ڈی واسا اور دیگر افسران موجود تھے۔






