پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے خانیوال کے صفائی ہیروز کو خراجِ تحسین،ایم این اے محمد خان ڈاہا، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان دیگر کی تقریب میں شرکت

حکومت پنجاب عیدالاضحٰی پر مثالی صفائی پر سینٹری ورکرز کی محنت کی معترف، وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے خانیوال میں بھی صفائی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ورکرز کو اعزازیہ دینے کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ضلع بھر کے سینٹری ورکرز کو فی10ہزار روپے کے چیک دیئے گئے۔تقریب میں ایم این اے محمد خان ڈاہا۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان ،اسامہ فضل چوہدری،رانا طاہر حنیف اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سہیڑ نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مینجر ڈبلیو ایم سی عثمان خورشید سمیت سینٹری ورکرز شریک تھے۔ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری ورکرز نے زمہ داریاں نبھا کر ہمارے سر فخر سے بلند کئے ہیں۔صفائی ہیروز نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں انتظامیہ کی مدد کی۔وزیراعلٰی پنجاب کی طرف سے نقد رقم ملنا اعزاز ہے۔

ایم این اے محمد خان ڈاہا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بڑے تہوار پر عوام کو صاف ستھرا ماحول ملا ہے۔صاف ستھرا ماحول کا تمام تر کریڈٹ وزیراعلٰی مریم نواز شریف کو جاتا ہے۔اسامہ فضل چوہدری نے کہا کہ صوبہ کی تاریخ میں پہلی بار آلائشوں و گندگی کو بروقت ٹھکانے لگایا گیا۔وزیراعلٰی پنجاب کی زیرنگرانی اچھے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔عادل شہباز ڈائریکٹر اے ڈبلیو انٹرپرائزر نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ عید الاضحٰی پر دیہی اور شہری علاقوں میں یکساں صفائی ہوئی۔خانیوال نے صوبے بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس کا تمام کریڈٹ صفائی کے ورکرز ہو جاتا ہے جو اصل ہیروز ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام سے شہریوں کے ساتھ دیہات میں صفائی کے حوالے سے نمایاں بہتری آئی ہے۔ خانیوال کی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے لئے پہلے سے زیادہ محنت کریں گے۔

چیک ملنے پر سینٹری ورکرز نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جواب دیں

Back to top button