وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی پشتون قومی موومنٹ کے چیئرمین دائود جان کی عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی

وزیر بلدیات سندھ و صدر پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی نےمقامی ہال میں پشتون قومی موومنٹ کے چیئرمین دائود جان کی اپنی کابینہ اور عہدیداران و کارکنان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دائود خان و دیگر کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ان تمام کو اپنے دلوں میں بسائے گی۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی علی احمد جان، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد ستی، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر سردار خان، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے صدر اقبال ساندھ، ٹاون چیئرمین علی اکبر جان، شہزاد مجید، اسد حنیف، منیر خٹک اور پشتون برادری کی بڑی تعداد موجود تھی

جواب دیں

Back to top button