صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے وزیر اعلی پنجاب کے سڑکیں بحال، پنجاب خوشحالی پروگرام کے تحت گوجرانوالہ سیالکوٹ 34.67 کلومیٹر طویل روڈ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نوید اشرف سمیت مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداران اور کارکنان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا کہا گوجرانولہ سیالکوٹ روڈ کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے اس اہم روڈ کی بحالی سے روڈز پر سفر محفوظ اور آسان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے حکومت میں 10 سال قبل روڈ مکمل کی گئی اور اب اس کی بحالی بھی مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہونے جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی دور حکومت میں ضلع سیالکوٹ میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا اور ان ہی جاری ترقیاتی منصوبے کو مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمشیہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی سیالکوٹ شہر میں ترقیاتی منصوبے کئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیالکوٹ میں میگا ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں گے اور منصوبوں میں کوالٹی کو یقینی بنائیں گے





