تولی پیر سڑک کا منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا،وزیر اعظم نے فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی،وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر

وزیر بلدیات آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ تولی پیر سڑک کے منصوبہ کی منظوری میں چوڑائی 12 فٹ تھی جس کو چوہدری محمد عزیز مرحوم نے 18 فٹ کرنے کا کہا اور اس پر کام بھی ہوا لیکن ابھی تک ریوائزڈ منصوبہ متعلقہ فورم سے منظور نہیں ہو سکا جب کے ٹھیکیدار کے 16 کروڑ روپے منصوبہ منظور نہ ہونے کی وجہ سے قابل ادائیگی ہیں۔ میں نے وزیراعظم سے منصوبہ کا ادھورا کام مکمل کروانے کی تحریک کی جس پر ٹھیکیدار متعلقہ کے بقایا جات کی ادائیگی اور مزید درکار فنڈز روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیے جانے کا اہتمام کیا ہے۔ انشاءاللہ یہ منصوبہ جلد مکمل ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button