وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔اس موقع پر سبکدوش ہونے والی سیاسی مشیر زوئی ویئر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی سفارتی خدمات کو سراہا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیے۔سیاسی مشیر زوئی ویئر کا ارتھ شاٹ پرائز جیسے عالمی ماحولیاتی منصوبے میں کردار قابلِ تحسین ہے۔سیاسی مشیر زوئی ویئر پنجاب میں ہمیشہ دوستوں کی طرح یاد رکھی جائیں گی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ جین میریٹ کی بطور ہائی کمشنر خدمات کو حکومت پنجاب انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔جین میریٹ کا عالمی سفارتی تجربہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کی نوید ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب برطانیہ کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔17 لاکھ پر مشتمل برٹش-پاکستانی برادری کی بڑی تعداد کا تعلق پنجاب سے ہونا باہمی پائیدار رشتے کی عملی مثال ہے۔
Read Next
12 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملتان کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات
1 دن ago
Punjab Home Department Issues Guidelines for Special Arrangements to Celebrate Eid Milad-un-Nabi (PBUH)
1 دن ago
*Jinnah Institute of Cardiology was my dream; I eagerly awaited its completion, says CM Maryam Nawaz*
2 دن ago
پی ایس او ٹو وزیر اعلٰی پنجاب ثقلین سلیم کو او ایس ڈی بنا دیا گیا،محمد ابراہیم شاہ کی تقرری
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کاستھرا پنجاب ورکرز کو پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم
Related Articles
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
3 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
4 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
5 دن ago


