وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صاف پانی سے متعلق مسلسل چھٹا اجلاس منعقد ہوا جس میں واٹر فلٹریشن پلانٹ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں پراجیکٹس پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں بہاولنگر، بہاولپور،راجن پور،تلہ گنگ،اٹک،راولپنڈی،جہلم، رحیم یار خان اور چکوال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی۔ اس موقع پر 9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس پر رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان،بہاولپور، خوشاب اور ڈی جی خان میں واٹر بوٹلنگ پراجیکٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہرواٹر بوٹلنگ پوائنٹ پر روزانہ 2500 بوتل پانی عوام کو فراہم کی جارہی ہیں۔ واٹربوٹلنگ پلانٹ فی گھنٹہ 5ہزار لیٹر صاف پانی مہیا کررہے ہیں۔ پوٹھوہار کے علاقے میں سمال ڈیم بنائے جارہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صاف پانی پراجیکٹ کلسٹر ون میں راجن پور اور رحیم یار خان میں 702 مقامات میں سے 570واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل کیے گئے۔ راجن پور اور رحیم یار خان کے کھارے پانی والے علاقوں میں 95 آر او پلانٹ اور52 یو ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔ کلسٹر ٹو میں ڈی جی خان اور لیہ تھری میں کوٹ ادو اور مظفرگڑھ، فور میں بھکر، میانوالی اور خوشاب شامل ہے۔ کلسٹر فائیو میں تلہ گنگ، جہلم، راولپنڈی اور اٹک، مری، چکوال 1180 مقامات پر902 واٹر فلٹریشن پلانٹ مکمل کیے گئے۔ راولپنڈی، مری، چکوال، تلہ گنگ، اٹک اور جہلم کے کھارے پانی والے علاقوں میں 231 آراو پلانٹ بھی شامل ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کلسٹر 14 میں بہاولپور، بہاولنگر کے 892 سائٹ میں سے 749 مکمل کیے گئے۔ بہاولپور اور بہاولنگر کے کھارے پانی والے علاقوں میں 130 آراو پلانٹ، 64 یو ایف پلانٹ اور ایم ایف پلانٹ لگائے جائیں گے۔ چشتیاں، منچن آباد، ہارون آباد، اور فورٹ عباس میں 482 سائٹس میں سے 368مکمل کیے گئے۔ بہاولپور، یزمان، احمد پور اور حاصل پور میں 410 سائٹس میں 351 کی تکمیل کا عمل مکمل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے 736 غیر فعال واٹرفلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے لئے اقدامات کا حکم دیا اور کہا کہ عوام کی سہولت کے پیش نظر واٹرفلٹریشن پلانٹ پراجیکٹ کی تکمیل بہت ضروری ہے۔ صاف پانی کی دستیابی ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔

جواب دیں

Back to top button