وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ورکر کو ہر ماہ کی پانچ تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام،شہروں میں صفائی کی صورتحال اور سیوریج کی نکاسی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت ادائیگی نہ کرنے والوں کے خلاف سخت اور فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ میں کمرشل اور رہائشی علاقوں میں ہر ماہ صفائی برقرار رکھنے والوں کو انوائرمنٹ فرینڈلی سٹیزن سٹیکر دیا جائے گا۔ صفائی برقرار رکھنے والے شہریوں کو وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی طرف سے گفٹ /سرٹیفکیٹ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر151 میں سے 149 ستھرا پنجاب کمپنی کے ورکرزکو ادائیگی مکمل کر دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شہروں اور دیہات میں سٹاف اور ورکرز کی غیر حاضری کی رپورٹ کا سخت نوٹس لیا اور کوتاہی برتنے والے افسروں پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب کے ایم ڈی، ایف ایم او اور ٹی ایم او کے ”کے پی آئیز“مقرر کرنے کی ہدایت کی۔ ستھرا پنجاب میں بری کارکردگی پر ایم ڈی ستھرا پنجاب کو تین سال پوسٹنگ نہیں ملے گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ہرشہر میں ستھراپنجاب کمپنی کی رپورٹ خودبھی مانیٹرنگ کریں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایم ڈی واساز کو روزانہ خود دو گھنٹے فیلڈ میں جانے کا حکم دیا اور ٹی ایم او اور ایف ایم او کو روزانہ کم از کم پانچ یوسی وزٹ کرنے اور صفائی کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ستھرا پنجاب اینٹی لٹرنگ سکواڈ متحرک کرنے کی ہدایت کی۔ ای بائیک پر سوار اینٹی لٹرنگ سکواڈ روڈز، گلی محلوں اور بازاروں میں مانیٹرنگ کریں گے۔ اجلاس میں ستھراپنجاب ورکرز کے لئے مری کی طرز پر گاربیج بیگ ہمراہ رکھنا ضروری قرار دیاگیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی آپریشن میں کوتاہی اور گھپلے پر سخت ترین قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا اور گلی محلوں اور روڈز کے اطراف خالی پلاٹس کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مکینیکل سویپر کی مرمت اور درستگی یقینی بنانے اورروزانہ جائزہ لینے کی ہدایت کی اورویسٹ انکلیوژر کی ریگولر صفائی اور ٹوٹی دیواروں اور دروازوں کی مرمت کا بھی حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے روجھان اور چوبارہ میں ورکرزکو ادائیگی نہ کرنے پرمتعلقہ کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی ہدایت کی اور نکاسی آب میں بہتری کے لئے ڈی سیلٹنگ جاری رکھنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صفائی سے متعلق عوامی شکایات فوری طور پر حل کرنے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ستھرا پنجاب آپریشنز میں کرپشن اور کوتاہی برتنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مرکزی سڑکوں پر گندگی سے بھرے ویسٹ انکلیوژر افسوسناک ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ ستھرا پنجاب ورکرز کو بروقت تنخواہ نہ دینے والی کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ستھرا پنجاب کے صفائی آپریشن میں ہرروز بہتری آنی چاہیے۔ دفتروں میں آرام سے بیٹھ کر تنخواہیں لینے والے لوگ گوارہ نہیں، کام کرنا ہوگا۔ ستھرا پنجاب عوام کی سہولت، صفائی اور سوشل سروس کا قابل قدر پروگرام ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
پنجاب کے ہر کامیاب منصوبے کے پیچھے پی آئی ٹی بی کی ٹیکنیکل سپورٹ شامل ہے،وزیر اعلٰی مریم نواز شریف
2 دن ago
وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف کو9 اضلاع میں 2778 نئے واٹرفلٹریشن پلانٹ کے پراجیکٹس کی رپورٹ پیش
2 دن ago
پنجاب بیوروکریسی تقرروتبادلے،سید موسیٰ رضا سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، عبداللہ نیئر شیخ ڈی جی ماحولیات تعینات
3 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا سینئر صحافی قاضی ندیم اقبال کے انتقال پر اظہار افسوس
3 دن ago






