*چیئرمین واسا پنجاب و سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ، نکاسیٔ آب آپریشن کا جائزہ*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیئرمین واسا پنجاب و سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے سیالکوٹ کا ہنگامی دورہ کیا اور شہر میں جاری نکاسیٔ آب کے آپریشنز کا موقع پر جائزہ لیا۔ سیالکوٹ میں اوسطاً 239 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، تاہم شدید بارش کے باوجود نکاسیٔ آب کا عمل ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سیالکوٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو جاری ڈی واٹرنگ آپریشنز اور نکاسیٔ آب کے انتظامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے فیلڈ میں موجود مشینری، عملے اور نکاسیٔ آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔چیئرمین واسا پنجاب و سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہریوں سے براہِ راست نکاسیٔ آب اور واسا کی کارکردگی سے متعلق فیڈ بیک بھی لیا۔ شہریوں نے بارش کے بعد صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے اور واسا کی بہتر کارکردگی سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔ شہریوں نے سیالکوٹ میں بہتر نکاسیٔ آب کے انتظامات پر حکومت پنجاب کا شکریہ بھی ادا کیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے کہا کہ مون سون کے باعث پنجاب کے مختلف مقامات پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے جاری کاموں کی رفتار متاثر ہوئی ہے، تاہم مون سون کے اختتام کے بعد ترقیاتی منصوبوں پر کام بھرپور انداز میں دوبارہ شروع کیا جائے گا۔چیئرمین واسا پنجاب چوہدری شیر علی خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہریوں کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ واسا کی سروس ڈلیوری مضبوط ہونے سے شہریوں کا ادارے پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو فوری ریلیف کی فراہمی اور بارش کے دوران مؤثر نکاسیٔ آب کے انتظامات ہماری اولین ترجیح ہیں۔ انہوں نے فیلڈ افسران اور عملے کی جانب سے بارش کے دوران مسلسل متحرک رہنے اور شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں کو سراہا۔

جواب دیں

Back to top button