وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے گجرات کا ہنگامی دورہ کیا اور بارش کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال، بارشی پانی کے بہاؤ اور نکاسیٔ آب کے جاری آپریشن کا موقع پر جائزہ لیا۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے لورائی، مدینہ سیداں سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حساس و نشیبی مقامات پر جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ایم ڈی واسا گجرات کاشان حفیظ بٹ نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو بارش کی صورتحال اور نکاسیٔ آب آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گجرات میں کم وقت کے دوران زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی تاہم صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے جبکہ نشیبی اور حساس مقامات سے بارشی پانی کی نکاسی کا آپریشن مکمل کیا جا رہا ہے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ ریلیف آپریشن کو مزید تیز کیا جائے اور تمام دستیاب مشینری و آلات کو مکمل طور پر فیلڈ میں متحرک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ سیٹس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ بارشی پانی کی فوری نکاسی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور بارش کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات یقینی بنائے جائیں۔دورے کے دوران ایکسین محکمہ انہار، ڈائریکٹر انجینئرنگ، چیف آفیسر ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے متعلقہ اداروں کو باہمی رابطہ کاری کے ساتھ فیلڈ میں مؤثر انداز میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔نورالامین مینگل نے کہا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بارشی پانی کی نکاسی کے آپریشن کی مسلسل نگرانی کی جائے اور شہریوں کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
Read Next
4 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
5 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
6 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
6 دن ago






