کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لیے ہاکس بے اسکیم میں پلاٹس کی قرعہ اندازی کی تقریب ہفتہ کوکراچی پریس کلب میں منعقد ہوئی، تقریب میں صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سعید غنی، کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری اسلم خان، ڈی جی ایل ڈی اے اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب سے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خدمت اور سب کی بھلائی کے وژن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب کے نئے اراکین کے لیے پلاٹس کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے اور آج ایک اہم وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کے تیسرے فیز کے تحت ہاکس بے اسکیم کو شاہراہِ بھٹو سے منسلک کیا جائے گا، جبکہ ہاکس بے کی موجودہ سڑکوں سے تجاوزات بھی ختم کی جا رہی ہیں، جس سے آمدورفت مزید آسان ہوگی۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پلاٹس پر تعمیرات کے لیے بینک لون کی سہولت آسان اقساط پر فراہم کرنے کے معاملے پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے تمام اراکین کو پلاٹس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق سندھ حکومت شہر کی خدمت کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بڑے وعدے کی تکمیل کا دن ہے۔ پلاٹس کی فراہمی کے لیے تعاون پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر سعید غنی کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق سیکریٹری رضوان بھٹی اور سابق صدر سعید سربازی کے ادوار میں بھی پلاٹس کے معاملے پر کافی کام ہوا۔ آج ان تمام کوششوں کی بدولت ایک وعدہ پورا ہونے جا رہا ہے۔ انہوں نے پلاٹس حاصل کرنے والے تمام دوستوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔کراچی پریس کلب کے سیکریٹری اسلم خان نے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور صوبائی وزیر سعید غنی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج کراچی پریس کلب کے تمام کونسل ممبران پلاٹ ہولڈر ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پلاٹس کے حصول کی جدوجہد کے دوران جب بھی ناصر حسین شاہ اور سعید غنی سے وقت مانگا گیا، انہوں نے بھرپور تعاون کیا اور وقت دیا۔ کراچی پریس کلب کی کوشش ہے کہ پلاٹس کی قرعہ اندازی مکمل طور پر شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق ہو۔اسلم خان نے بتایا کہ ہاکس بے پلاٹس کی قرعہ اندازی میں کراچی پریس کلب کے 639 اراکین شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کراچی پریس کلب کی تاریخ میں اراکین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ قرعہ اندازی کے موقع پر کراچی پریس کلب کے اراکین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*سندھ اینیمل ڈیزیز سرویلنس سینٹر نے پالتو بلی کا پہلا سائنسی پوسٹ مارٹم کرلیا*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی ملاقات*
3 دن ago
ذوالفقار علی نظامانی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز سندھ تعینات
3 دن ago
منور علی مٹھانی کی سیکریٹری سوشل ویلفیئر سندھ تقرری، نوٹیفکیشن جاری
4 دن ago






