اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز میاں سرمد حسین،ایم ڈی واسا فیصل شہزاد بھی موجود تھے۔اجلاس میں ستھرا پنجاب، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور مثالی گاؤں کے تحت جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ستھرا پنجاب کو مزید مؤثر بنانے کیلئے بیٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے۔وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہا ضلع سیالکوٹ کو مختلف بیٹس میں تقسیم کرکے صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کی جا رہی ہے۔صفائی کے نظام کی جیو ٹیگنگ اور اے آئی مانیٹرنگ کے ذریعے سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس میں کوتاہی اور غفلت ناقابل برداشت ہے۔ہر بیٹ کا روزانہ مقررہ صفائی ہدف ہر صورت مکمل کیا جائے۔اگر کہیں گندگی کے ڈھیر ہوں تو فوری ہٹانے کیلئے ضرورت کے مطابق اضافی لیبر تعینات کی جائے۔

شہریوں کی ہر شکایت پر بروقت کارروائی اور مؤثر فالو اَپ یقینی بنایا جائے۔صفائی کے نظام میں غفلت پر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے گی۔12 ربیع الاول کے جلوسوں کے روٹس پر مکمل صفائی یقینی بنائی جائے۔بارش کی صورت میں جلوسوں کے روٹس سے فوری نکاسی آب کیلئے جامع منصوبہ تیار رکھا جائے۔اربن اور رورل یونین کونسلز میں مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ صفائی کا کام کیا جائے ۔صفائی ورکرز کی کارکردگی کی مؤثر نگرانی اور مسلسل مانیٹرنگ کی جائے۔صفائی کے نظام کا جائزہ لینے کیلئے اچانک فیلڈ دورے کروں گا۔ضلع بھر کے ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال کر دیا گیا ہے۔موجودہ ڈسپوزل اسٹیشنز کی استعداد کار بڑھائی جا رہی ہے۔میاں ذیشان رفیق نے کہا کہ بارشی پانی کی فوری نکاسی کے مستقل حل کیلئے نئے ڈسپوزل اسٹیشنز قائم کئے جا رہے ہیں۔ جن علاقوں میں کئی کئی دن پانی کھڑا رہتا تھا وہاں فوری نکاسی آب یقینی بنائی جا رہی ہے






