بلوچستان میں جلسہ ،جلوس، ہڑتال، احتجاج اور دھرنے پر پابندی،نوٹیفکیشن جاری

کمشنر کوئٹہ ڈویژن کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ایک اعلامیہ میں کہا گیا کہ بلوچستان ہائی کورٹ نے مورخہ 10 ستمبر 2024 کے سی پی نمبر 843/2023 کے حکم کے ذریعے تمام سرکاری ملازمین کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ وہ سول سیکرٹریٹ یا شہر کا کوئی دوسرا راستہ پر، کسی بھی قسم کے جلوس، ہڑتال یا دھرنا سے گریز کریں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ حکم کی تعمیل کریں، جس کے تحت دفتری اوقات میں مخصوص مقامات/پوائنٹس کو ایسے کسی مقصد کے لیے مختص اور شناخت نہ کرائیں۔تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر من و عن عمل کریں۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ، چیف میٹروپولیٹن آفیسر، میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ سے درخواست ہے کہ سرکاری ملازمین کی ہڑتال پر پابندی پر عملدرآمد کراتے ہوئے ان ملازمین کے نام جلد از جلد فراہم کریں جو احتجاج کر رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button