ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کیمٹی کا اجلاس

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کیمٹی کا اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، سی ای او ہیلتھ، ڈی ڈی ایچ اوز، ایریا انچارجز، یو سی ایم اوز و دیگر نے شرکت کی. اجلاس میں ڈی سی لاہور کو ڈینگی سے متعلق جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی.

ڈی سی لاہور نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف مقدمات کے اندراج کو مؤثر طور پر فعال کریں اور اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ڈینگی سپرے کی مانیٹرنگ کو مؤثر بنائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈی سی لاہور نے ہائی رسک یوسیز میں ایچ آر کو دوگنا کیا جائے. انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں روزانہ کی بنیاد پر 20 سے 25 ہزار گھروں میں ڈینگی سپرے یقینی بنائیں اور سی ای او ہیلتھ ڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت اور دورانیہ بڑھائیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی فیلڈ ورکرز کی حاضری اور کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر جانچ پڑتال کی جائے. انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ڈینگی مہم میں مسلسل غیر حاضر اور سست روی کے شکار ورکرز کو نوکری سے برخاست کیا جائے. ڈی سی لاہور نے کہا کہ پارکس، اسپتال اور دیگر عوامی مقامات پر ڈینگی لاروا کی چیکنگ کی طرف خصوصی توجہ دیں اور کسی علاقہ میں ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں متعلقہ ڈی ڈی ایچ او ذمہ دار ہو گا. ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کے شہریوں کو ڈینگی سے بچاؤ سے متعلق آگاہی دیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے تمام میسر وسائل بروئے کار لائے جائیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button