پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کی صدارت میں منعقد

اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی، جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری، سنئیر نائب صدر مرزا مقبول، نجمی عالم، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹریز آصف خان، شکیل چوہدری، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ڈپٹی مئیر، تمام ڈسٹرکٹ کے صدور، جنرل سیکرٹریز، سنئیر نائب صدور و انفارمیشن سیکرٹریز، تمام ٹائونز و یوسیز کے چیئرمینز و وائس چیئرمینز، تمام ذیلی تنظیموں کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے۔

اجلاس کے آغاز پر شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضی بھٹو، شہید شاہنواز بھٹو، کے علاوہ پارٹی کے جاں بحق ہونے والے عہدیداران و کارکنان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

اجلاس میں 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

12 مئی کا سانحہ میں بھی کراچی میں بےگناہ شہریوں کو شہید کیا گیا۔ نثار احمد کھوڑو

18 اکتوبر کا سانحہ بھی بے گناہ شہریوں کی شہادت کا دن ہے۔ نثار احمد کھوڑو

پیپلز پارٹی کراچی میں ہر جگہ موجود ہے۔ نثار احمد کھوڑو

104 یوسیز پر کراچی میں ہم کامیاب ہوئے ہیں۔ نثار احمد کھوڑو

اس وقت 13 ٹائونز پر پیپلز پارٹی کے ٹائونز کے چیئرمینز ہیں۔ نثار احمد کھوڑو

کراچی کے کنٹونمنٹ میں بھی پیپلز پارٹی موجود ہے۔ نثار احمد کھوڑو

ہم نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی ہو یا قومی 2 صوبائی انتخابات ہم نے میدان مارا ہے۔ نثار احمد کھوڑو

جمہوریت میں جلسے کرنا ہی جمہوریت کا حسن ہے۔ نثار احمد کھوڑو

جلسہ جمعہ 18 اکتوبر کو سہ پہر 3.00 بجے، ہٹری بائی پاس پر منعقد ہوگا۔ نثار احمد کھوڑو

شہداء سانحہ کارساز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ہونے والا جلسہ عام ایک تاریخی جلسہ ثابت ہوگا۔ وقار مہدی

اس بار چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سانحہ 18 اکتوبر کے شہداء کی برسی کے سلسلے میں جلسہ عام حیدرآباد میں منعقد کیا جارہا ہے۔ سعید غنی

اس جلسہ عام میں کراچی سے تمام عہدیداران و کارکنان بھرپور طور پر شرکت کریں گے۔ سعید غنی

جلسہ عام میں شرکت کے لئے تمام ڈسٹرکٹ و یوسی کی سطح پر اجلاس طلب کرکے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے۔ سعید غنی

7 اکتوبر دوپہر 12 بجے تمام یوسیز کی سطح کی غزہ و فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پیپلز پارٹی مظاہرے کرے گی اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کی جائے گی۔ سعید غنی

17 اکتوبر کو شام مغرب کے وقت سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور فاتحہ خوانی کے لئے کارساز کے مقام پر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ سعید غنی

جلسہ عام میں شرکت کے لئے تمام اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں روانہ ہوں گی۔ سعید غنی

جلسہ کے حوالے سے ایک ڈویژن کمیٹی اور ایک ڈسٹرکٹ کمیٹی بنائی گئی ہے۔ سعید غنی

لیڈیز ونگ تمام ڈسٹرکٹ کی لیڈیز ونگ سے تعاون کریں گی۔ سعید غنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button