وفد کی پریس کلب آمد پر صدر سکھر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی, فنانس سیکرٹری لالا شہباز پٹھان، نائب صدور شہزاد تابانی، سحرش کھوکھر، جوائنٹ سیکرٹری انس گھانگرو، یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوزدار، نائب صدر خالد بانبھن، جنرل سیکرٹری احقر شاہ رضوی، ممبر ایف ای سی جاوید جتوئی سمیت فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن، سیفما کے عہدیداران ممبران صحافیوں، فوٹو جرنلسٹس نے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا ۔
مہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، بعد ازاں کانفرنس ھال میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں صدر اور سیکرٹری نیشنل پریس کلب کو سندھی اجرک پہنائی گئی ۔
اس موقع پر صدر پریس کلب آصف ظہیر خان لودھی نے اپنے خیر مقدمی خطاب میں وفد کی سکھر پریس کلب آمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں واقع نیشنل پریس کلب اسلام آباد کو نہایت اھمیت حاصلِ ھے،آصف لودھی نے کہا کہ مختلف پریس کلبز سے وابستہ جرنلسٹس کمیونٹی کے پریس کلبز کے بین الصوبائی دورے نہایت ضروری ھیں، ملک بھر کے پریس کلبوں کو اسے رواج دینا چاہیئے کیونکہ اس طرح کے دوروں کے نتیجے میں نہ صرف ملک بھر کی جرنلسٹس کمیونٹی کی قومی یکجہتی کو رواج ملے گا وھاں صحافیوں کے درمیان باھمی محبت و یگانگت اور تعلقات کو فروغ حاصل ھوگا،۔
اس طرح ملک بھر کی صحافی برادری کو ایکدوسرے سے ملاقات کے زَریعے ان علاقوں کی جرنلسٹس برادری کو پیشہ وارانہ زمہ داریوں کی ادائیگی میں درپیش آنے والی مشکلات و حائل رکاوٹوں کی بابت آگاھی حاصل ھوگی اور ان مسائل کے حل کیلئے اجتماعی کوششوں اور مفید مشاورت، باھمی تبادلہ خیالات کے مواقع میسر ھونگے جس کے نہایت مثبت حوصلہ افزا نتائج برآمد ھوں گے ۔
سکھر پریس کلب کے سیکرٹری فنانس لالہ شہباز پٹھان نے کہا کہ صحافیوں کے درمیان باھمی اعتماد، محبت بین الصوبائی یگانگت پیدا ھوگی. انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا آزادی صحافت کیلئے ھمیشہ سے ایک شاندار تاریخی کردار رھا ھے، اس ضمن میں پریس کلب کی تاریخ ادوار آمریت اور جمہوریت سمیت ھر ھر دور میں شاندار بھرپور و قابل فخر جدوجہد سے عبارت ھے، اسلام آباد کے صحافی چونکہ پارلیمنٹ حکومتی اداروں سے قریب ھے اور آسان رسائی رکھتے ھیں اس لئے صحافیوں کے مسائل کے حل اور آزادیء صحافت پر قدغن لگائے جانے کی کوششوں سمیت صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار بخوبی ادا کر سکتے ھیں ۔
سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوزدار ، سیکرٹری احقر رضوی تمام سمیت عہدیداران نے شہید صحافی جان محمد مہر سمیت دیگر کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے افضل بٹ اور لالہ اسد پٹھان سمیت پی ایف یو جے کی قیادت اور نیشنل پریس کلب و آر آئی یو جے کیجانب سے احتجاج و آوازہ بلند کیا جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی صحافی برادری کیجانب سے سندھ سمیت کسی بھی صوبے کی صحافی برادری کیلئے پشتیبانی اور حوصلوں کے تقویت کا باعث بنتی ھے،سندھ بالخصوص سکھر نے آزادیء صحافت کیلئے سب سے بڑھ کر قربانیاں دی ھیں، پریس کلب کے سابق صدر سینیئر جرنلسٹ جان محمد مہر کو گزشتہ برس شہید کر دیا گیا، 13 ماہ گزر جانے کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ھے اسی طور صحافی نصراللہ گڈانی کے قاتل بھی آزاد ھیں، انہوں نے وفد کو بتایا کہ سکھر پریس کلب ھوم آف نیشنل میڈیا ھے جو پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے زَریعے سکھر سمیت قرب و اجوار کے اضلاع مظلوم طبقات کیجانب سے کیئے جانیوالے احتجاج و مظاہروں کی موثر تشہیر سے مضبوط و توانا آواز بن کر ایک ھائیڈ پارک کی حیثیت اختیار کر چکا ھے ۔
سکھرپریس کلب کے نائب صدور شہزاد تابانی اورسحرش کھوکھر نے کہا کہ پریس کلب کے روح رواں، جرنلسٹس پینل کے قائد اور پی ایف یو جے سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان کی قائدانہ سربراہی میں سکھر پریس کلب کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں سے بھی وفد کو آگاہ کیا ۔
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی اور سیکریٹری نیئر علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرتپاک مہمانداری پر سکھر پریس کلب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد سکھر سمیت سندھ بھر کے صحافیوں کیساتھ کھڑا ھے، انہوں نے کہا کہ بلا شک و شبہ سکھر پریس کلب کے صحافی اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر بلا خوف و خبر پروفیشنل زمہ داریوں کو نبھا رھے ھیں، شہید جان محمد مہرنے جان کی پرواہ کیئے بغیر کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر غیر جانبدارانہ علم صحافت کو بلند رکھا، انکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے پریس کلب کیجانب سے تاریخی احتجاج کیا گیا ھے ۔

اس موقع پر پریس کلب کے مرحوم صدر چوہدری ارشاد گوندل اور شہید صحافی جان محمد مہر کیلئے دعائے مغفرت و بلندی درجات بھی کی گئی، بعد ازاں صحافیوں کے وفد نے یونین و پریس کلب کے دفاتر، کانفرنس ھال، فوٹو جرنلسٹس آفس، سوشل میڈیا آفس، جم، کیرم بورڈ سیکشن، زیر تعمیر آڈیٹوریم ھال سمیت پریس کلب کے مختلف حصوں کا وزٹ کیا اور خوبصورتی کی تعریف کی، اس موقع پر جوائنٹ سیکٹریز اعون شیراز ، مس سحرش قریشی، طلعت فاروق، ممبر گورننگ باڈی اظہار نیازی، ناظم اطلاعات سکھر فدا حسین بالادی بھی موجود تھے۔






