*ڈی جی ایل ڈی اے کی زیر صدارت سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر بارے اہم اجلاس، سروسز کی فراہمی میں بہتری لانے بارے بریفنگ دی گئی۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں سروسز کی فراہمی میں بہتری لانے بارے بریفنگ دی گئی۔چیف آئی ٹی آفیسر اور ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹرز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ایل ڈی اے نے ابھی تک 75 ہزار فائلوں کی سفٹنگ مکمل کر لی ہے۔اجلاس میں

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر سروسز کو کارپوریٹ طرز پر مزید بہتر کیا جائے۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر تعینات عملے کی کارکردگی کو جانچا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ بہتر کارکردگی کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، جبکہ کام نہ کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے سفٹڈ شدہ فائلوں کو شہریوں کی سہولت کے لیے جلد ازجلد آن لائن کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ڈیٹا آن لائن ہونے سے شہری گھر بیٹھے اپنی پراپرٹی کا اسٹیٹس چیک کر سکیں گے۔سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر پر آئے شہریوں سے سروسز بارے فیڈ بیک لیا جائے۔شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں مزید ریفارمز کیے جائیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ سفٹڈ شدہ فائلوں کی پراسیسنگ 48 گھنٹوں میں ہر صورت یقینی بنائی جایے۔نان سفٹڈ فائلوں کی پراسیسنگ کے ایس او پیز مزید آسان بنائے جائیں۔اجلاس میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی درخواستوں اور پراگریس بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف آئی ٹی آفیسر عبد الباسط، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈکوارٹر آصف حسین، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

Back to top button