لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیداروں کی محترم مجیب الرحمٰن شامی سے ملاقات صحتیابی پر پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا !

لاہور (مہر عبدالروف سے)

پاکستان میں اخبارات و جرائد ، الیکٹرانک و سوشل میڈیا کے نمائندوں پر مشتمل صف اول کی تنظیم لیڈرز میڈیا کلب کے چیئرمین سید علی بخاری، بانی صدر عثمان غنی، سنئیر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی اور ایگزیکٹو ممبر مہر عبدالرؤف نے معروف دانشور، صحافی اور تجزیہ کار مجیب الرحمٰن شامی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،

اس موقع پر عثمان مجیب شامی بھی موجود تھے۔ لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیداروں نے محترم مجیب الرحمٰن شامی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور ان کی صحت یابی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، اس موقع پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب نے فرداً فرداً سب کا حال احوال بھی پوچھا۔

سید علی بخاری نے محترم مجیب الرحمٰن شامی کو ان کی صحت یابی پر محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ کی طرف سے نیک تمناؤں اور خواہشات کا پیغام پہنچایا، اس موقع پر شہید حکیم محمد سعید کی ملک و قوم کےلئے خدمات کا تذکرہ بھی ہوا۔ عثمان غنی صاحب نے محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب کو بتایا کہ لیڈرز میڈیا کلب شہید حکیم محمد سعید کے وژن اور افکار کی روشنی میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوام کے مسائل کے حل کےلئے کوشاں ہے۔

قبل ازیں یلغار میڈیا کلب کے چیئرمین فیصل مجیب شامی کی خصوصی دعوت اور پرزور اصرار پر لیڈرز میڈیا کلب کے چیئرمین سید علی بخاری کی قیادت میں بانی صدر عثمان غنی، سینئر نائب صدر محمد نصیر الحق ہاشمی اور ایگزیکٹو ممبر مہر عبدالروف نے فیصل مجیب الرحمٰن شامی سے بھی ان کی رہائش گاہ شامی ہاؤس پر ملاقات کی ، اس موقع پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی طور کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔اس پروقار تقریب میں لیڈرز میڈیا کلب کی جانب سے محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب کی صحت یابی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور مجیب الرحمٰن شامی صاحب کی صحت یابی کے ساتھ ساتھ ملک پاکستان کی ترقی و خوشحالی سمیت صحافیوں کی فلاح و بہبود کےلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

لیڈرز میڈیا کلب کے چیئرمین سید علی بخاری اور یلغار کلب کے چیئرمین فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے،اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم مجیب الرحمٰن شامی صاحب کی قیادت و مشاورت سے صحافیوں کی بہتری کےلئے خدمات انجام دیں گے ۔

عثمان غنی اور محمد نصیر الحق ہاشمی نے اس تقریب کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ محترم مجیب الرحمٰن شامی صاحب کا خاندان پاکستان میں شعبہ صحافت میں ایک اہم اور بلند مقام کا حامل ہے جن کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔مہر عبدالروف نے فیصل مجیب الرحمٰن شامی کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاندان انسان دوست و صحافی دوست خوبیوں کا مجموعہ ہے ۔فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے لیڈرز میڈیا کلب کے عہدیداروں کے اعزاز میں عشائیہ دیا اور کہا کہ آپ نے مختصر ترین وقت میں میری دعوت قبول کر کے ہمارے دل جیت لیے ۔فیصل مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ ہمارے روزنامہ یلغار کے ڈپٹی ایڈیٹر مہر عبدالروف جو لیڈرز میڈیا کلب کا حصہ ہیں یہ ہمارے اخبار کےلئے ایک اعزاز ہے ۔روزنامہ یلغار ، یلغار میڈیا کلب اور لیڈرز میڈیا کلب دونوں نے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button