سکھر شہر کو کچرے کے مربوط و پائیدار انتظام کا ایکشن پلان تیار کرنے کےلیے منتخب کرلیا گیا۔ جاپانی وفد سکھر پہنچ گیا

انسٹی ٹیوٹ فار گلوبل انوائرمنٹل سٹریٹیجیز (IGES) جاپان اور سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ (CPI)، KSBL کے وفد کی ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان اسلام شیخ اور ایڈیشنل کمشنر ون محمد عامر انصاری سے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی میہو ہیاشی ( Miho Hayashi)

کر رہی تھیں، جس میں سرکلر پلاسٹک انسٹی ٹیوٹ کے ولی حسن و دیگر بھی شامل تھے۔وفد کو سکھر میں کچرہ اٹھانے کے نظام اور لینڈ فل سائٹس پر بریفنگ دی گئی۔سندھ حکومت نے ایک سال قبل سکھر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے کام کا آغاز کیا ہے، ، میئر سکھر نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کوڑے کی ڈور ٹو ڈور کلیکشن کا 10 سالہ کنٹریکٹ چینی کمپنی کو دیا گیا ہے، جس کی لاگت 2۔6 ارب روپے ہے۔روہڑی میں لینڈفل سائیٹ کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے تحت سکھر شہر سے بلا معاوضہ ڈور ٹو ڈور کچرا اٹھایا جا رہا ہے۔چھ سال قبل اروڑ لینڈ فل سائٹ پروجیکٹ بنایا تھا، جس کے لیے 100 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔

تاہم کووڈ 19 اور 2022 کی طوفانی بارشوں کے باعث پروجیکٹ کے لیے فنڈز جاری نہ ہوسکے۔لینڈ فل سائٹ کے کچھ کمپونینٹس مکمل ہیں، جس میں چودیواری شامل ہے، آئندہ مالی سال تک پروجیکٹ کے بقیہ کمپوننٹسس مکمل کرنے کا ٹارگٹ ہے۔کچرے سے گرین انرجی پروجیکٹ لگا کر بایو گیس، سستی بجلی اور انڈسٹری کے لیے خام مال حاصل کیا جا سکتا ہے۔ہم ماکا ڈسپوزل اسٹیشن پر کچرے کا سیگریگیشن پلانٹ انسٹال کرنا چاہتے ہیں، جس کے لیے جگہ بھی موجود ہے۔انسٹی ٹیوشن فار گلوبل انوائرمنٹل سٹریٹیجیز اور سی پی آئے کوڑے کے انتطام کے لیے مربوط ایکشن پلان تیار کرنے اور پاکستان میں شہروں کی سطح پر اسے نافذ کرنے پر کام کر رہا ہے، میہو ہیاشی نے مزید کہا کہ

سکھر شہر کو بھی اس پروگرام میں منتخب کیا گیا ہے، تاکہ شہر میں ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے۔ شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے ساتھ کوڑے کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پروجیکٹ منیجر سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ عثمان طارق نے بتایا کہ سکھر سے روزانہ کی بنیاد پر 460 ٹن کچرا کلیکٹ کیا جا رہا ہے۔

شہر سے ڈور ٹو ڈور کچرہ کلیکٹ کرکے 8 مقامات پر بڑے ٹرے میں جمع کیا جا رہا ہے جہاں سے بڑی گاڑیوں میں لینڈفل سائٹ منتقل کیا جاتا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی میئر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل، چیئرمین ڈولپمنٹ کمشنر آفس سردار محمد تقی دھاریجو، چیف انجنیئر (ڈوپلپمنٹ ) پبلک ہیلتھ سکھر برکت علی خواجہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سکھر پیر واحد بخش ، پروجیکٹ منیجر عثمان طارق و دیگر بھی موجود تھے

جواب دیں

Back to top button